مریدکے،مسلح افراد کی مریدکے سٹی پولیس کی موبائل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ

ساتھیوں کی گولیوں سے بھتہ خور شدید زخمی ہو گیا ، حملہ آور فرار ہوگئے

ہفتہ 18 مئی 2024 21:12

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) مسلح افراد کی مریدکے سٹی پولیس کی موبائل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ،ساتھیوں کی گولیوں سے بھتہ خور شدید زخمی ہو گیا ، حملہ آور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چند روز قبل شہریوں سے کروڑ روپے بھتہ وصولی کے دوران مبینہ مقابلہ میں پکڑے گئے بھتہ خور گینگ کے سرغنہ قاسم کو اسکے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سٹی پولیس کی موبائل گاڑی نشاندہی کیلئے بھتہ خور کو لیکر جونہی آبادی سلامت پورہ پہنچی تو گرفتار بھتہ خور کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائیرنگ کردی جنکی گولیاں لگنے سیانکا اہنا سرغنہ قاسم شدید زخمی ہوگیا پولیس کی جوابی فائیرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ شدید زخمی بھتہ خور قاسم کو ٹی ایچ کیواسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوہورہ ڈی ایس پی ملک طاہر صدیق ایس ایچ او سٹی ولی حسن پاشا کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں