قوت گویائی سے محروم معذورلڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج ،پولیس اصل ملزم تک نہ پہنچ سکی

ڈی پی او شیخوپورہ کی زیادتی کی شکار لڑکی اور اس کے ورثا ء سے ملاقات کر کے انصاف کی یقین دہانی

منگل 14 مئی 2024 20:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) آبادی پٹیالہ دوست محمد میں قوت گویائی سے محروم معذورلڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود اصل ملزم تک نہ پہنچ سکی ،ڈی پی او شیخوپورہ نے مریدکے پہنچ کر زیادتی کی شکار لڑکی اور اس کے ورثا ء سے ملاقات کر کے انصاف کی یقین دہانی کر ادی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کی جانب سے ڈی ایس پی کی سربراہی میں چار چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پٹیالہ دوست میں گھر گھر تلاشی شروع کر دی گئی جبکہ ڈی این اے کے ذریعے اصل ملزم کی تلاش کیلئے درجن سے زائد مشکوک نوجوان حراست میں لے لئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں