گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا نے گورنمنٹ ہائی سکول کالا شاہ کاکو کو 71رنز سے شکست دے کر انٹر سکولز ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

جمعرات 27 نومبر 2014 17:50

مریدکے(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا نے گورنمنٹ ہائی سکول کالا شاہ کاکو کو 71رنز سے شکست دے کر انٹر سکولز ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ سرمد میموریل میونسپل اسٹیڈیم مریدکے میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائی سکو ل قلعہ مسیتا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی اور مقررہ15اووروں میں6وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آل راوٴنڈر عمار بن حنیف نے شاندار57، سجاد علی براوو نے 42رنز ناٹ آوٴٹ ،کامران حید ر نے 40رنز اور قاسم علی نے 23رنز بنائے۔ جواب میں گورنمنٹ ہائی سکول کالا شاہ کاکو کی ٹیم122رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ عمار بن حنیف، حمزہ جاوید اور عبد اللہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے سینئر ہیڈ ماسٹر شیخ نعیم حنیف نے عمار بن حنیف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جبکہ ایل اے امانت علی نے اسے نقد انعام سے نوازا۔ تحصیل سطح کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں