مریدکے،لین دین کے تنازعہ پر چھ بچوں کا محنت کش باپ گھر کی دہلیز پر قتل

پیر 29 اپریل 2024 19:59

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) مریدکے کی آبادی مبارک آباد میں لین دین کے تنازعہ پر چھ بچوں کا محنت کش باپ گھر کی دہلیز پر قتل کردیاگیا ،ملزم فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ صدر مریدکے کی آبادی گھٹہ منڈی مبارک آباد میں لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ بچوں کا باپ نعیم آصف گھر کی دہلیز پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نعیم آصف کے کسی سے لین دین تنازعہ چل رہا تھا ،قتل کی وجہ بھی یہی لگتی مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان عمران وغیرہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں