مریدکے،دوستوں کیساتھ ملکر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار

مریدکے پولیس نے ملزمان سے 8لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:18

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) دوستوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملازم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ڈی ایس پی مریدکے کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزمان سے 8لاکھ روپے کی رقم برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی،تاجر تنظیموں نے پولیس کیساتھ یکجہتی جلوس نکالا ،آئی جی پولیس پنجاب اورڈی پی او شیخوپورہ کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز مریدکے ریل بازار کے مختلف کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹر چوہدری محسن گجر نے اپنے ملازم کو آٹھ لاکھ روپے کی رقم دوسرے ڈسٹری بیوٹرز کو دینے کے لئے بھیجا ۔جی ٹی روڈ پر چوہدری محسن گجر کے ملازم کو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور آٹھ لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات کی کال چلنے پرڈی پی او زاہد نواز مروت نے سخت نوٹس لیا ۔

ڈی ایس پی مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی حاجی ولی حسن پاشا اسسٹنٹ سب انسپکٹر فلک شیر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ڈی ایس پی مریدکے حاجی ملک طاہرصدیق نے جب واردات کی سی سی سی ٹی وی فوٹج دیکھی تو حیران رہ گئے کہ ڈاکوئوں کے پاس اسلحہ کوئی نہیں اور ڈکیتی کا شکار شخص نہ مزاحمت کررہا ہے ۔ڈکیتی کے شکار شخص سے ڈی ایس پی نے معمولی تفتیش کی تو ڈکیتی کے شکار شخص نے اصل حقیقت بتادی کہ اس نے کامونکی کے رہائشی اپنے دو دوستوں سے ملکر ڈکیتی کاڈرامہ رچایا ہے ۔

واردات کے بعد ہم نے کامونکی ایک ہوٹل میں اکٹھا ہوکر رقم تقسیم کرنا ہے جس پرڈی ایس پی کی قیادت میں سٹی پولیس نے کامونکی چھاپہ مار کر رقم لوٹنے والے دونوں ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے ڈسٹری بیوٹرز چوہدری محسن گجر کوتین گھنٹے میں جب رقم واپس لوٹا دی تو مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ عدنان شفیق کی قیادت میں سینکڑوں تاجروں نے پولیس کے حق میں جلوس نکالا ۔

آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او زاہد نواز مروت ڈی ایس پی حاجی ملک طاہرصدیق ایس ایچ او حاجی ولی حسن پاشا کے حق میں نعرے لگائے ۔پولیس کو بڑی تقریب میں انعام دینے کا اعلان کیا ۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ عدنان شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہمریدکے بدامنی کی بدترین تصویر بن چکا تھاتاجر عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے تھے جسے دن رات محنت کرکیڈی ایس پی حاجی ملک طاہرصدیقنے امن کا گہوارا بنایا تاجر اور شہری آئی جی پی ڈی پی اوزاہدنواز مروت کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں