مریدکے،نوجوان کسان گندم کی فصل کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل 30 اپریل 2024 19:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) نوجوان کسان گندم کی فصل کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ آبادی 27چک میں نوجوان کسان احمد تھریشر مشین کے ذریعے کھیت سے گندم کی فصل کاٹ رہا تھا کہ مشین ہائی وولٹج تاروں سے چھو گئی جس کے نتیجہ میں احمد بری طرح جھلس گیا جسے ریسکیو 1122مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دیکر جانبحق نوجوان کی میت ورثا کے سپرد کردی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں