بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ ،سینکڑوں متاثرہ خواتین کا احتجاج

بدھ 24 اپریل 2024 19:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) مریدکے تحصیل میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر غریبوں مستحق افراد سے کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا ،سینکڑوں متاثرہ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے تحصیل میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح غریب خاندانوں سے کروڑوں روپے فراڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ بائیو میٹرک سسٹم کیساتھ بیٹھے کئی لوگ سادہ لوح افراد کو رقوم کم دے رہے ہیں کئی لوگوں کی پوری رقم ہی ہڑپ کرجاتے ہیں کہ آپ کے فنگر پرنٹ نہیں ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ تحصیل بھر میں ماہانہ کروڑوں روپے ہزاروںخاندانوں کے لئے سرکاری خزانے سے آتے ہیں مگر پہنچتے کم ہیں متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیرداخلہ سے اپیل کی ہے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی مریدکے تحصیل میں لگے سنٹروں کی خفیہ اداروں کیزریعے نگرانی کی جائے توسب حقائق سامنے آجائیں گے اور مستحق غریب لوگ لوٹ مار سے بچ جائیں گے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں