امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

جمعرات 18 جون 2020 09:40

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی، جس کی وجہ ملکی سٹاک اور تیل کی پیداوار میں کمی کے باوجود نئی کورونا وائرس لہر کے باعث طلب کم ہونے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 14 سینٹ (0.3 فیصد) کم ہوکر 40.82 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 22 سینٹ (0.6 فیصد) کمی کے ساتھ 38.16 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں