شام میں گرفتار اپنے سینکڑوں جنگجوئوںکو واپس لیں، ٹرمپ کی یورپی اقوام سے اپیل

اتوار 17 فروری 2019 16:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں گرفتار اپنے سینکڑوں جنگجوئوںکو واپس لیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ داعش کی قائم کردہ خلافت کا خاتمہ جلد ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے علاوہ دیگر یورپی ممالک سے کہا کہ وہ داعش کے گرفتار ہونے والی800 جنگجوئوں میں سے اپنے اپنے شہریوں کو اپنی تحویل میں لے کر اٴْن پر اپنے ہاں ہی مقدمات چلائیں۔ امریکی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے ان جنگجوئوں کی شام میں موجودگی کو ایک بڑا خطرہ قرار دے رکھا ہے۔ یہ جہادی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے قبضے میں ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں