امریکی ایوان نمائندگان میں میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

اسرائیل کے لیے 26،یوکرین کیلئے 60ارب ڈالر کی امدادکا بل بھی منظور کرلیاگیا

اتوار 21 اپریل 2024 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) امریکی حکومت نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالرز کی امداد کا بل منظور کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امداد کا بل منظور کیا، اسرائیل کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔امریکی امداد میں 14 ارب ڈالرز کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا امدادی پیکیج بھی منظور کرلیا۔یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا بل منظوری کے بعد اب سینیٹ میں جائے گا۔یوکرین کے لیے امریکی امدادی بل کی منظوری پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔روس نے خبردار کیا کہ امریکا کی طرف سے یوکرین کے لیے امداد کی منظوری یوکرین کو مزید تباہ کردے گی۔کریملن کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام کے نتیجے میں یوکرین تنازع میں مزید ہلاکتیں ہوں گی۔علاوہ ازیں امریکی ایوان نمائندگان نے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل بھی منظور کر لیا، بل منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں