سیکیورٹی معاہدے کی ناکامی کے بعد امریکی فوج کا نائجر سے انخلا

امریکی حکام نے مذاکرات کے ذریعے 12سال پرانا معاہدہ بچانے کی کوشش کی مگرکامیابی نہیں ملی،رپورٹ

اتوار 21 اپریل 2024 12:00

نیامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) امریکا نے نائجر سے ایک ہزار سے زیادہ فوجیوں کا انخلا کرنے کا فیصلہ کرلیا،۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیصلہ مغربی افریقی ملک کی حکمران فوجی جنتا کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ ایک سیکیورٹی معاہدے کو منسوخ کرنے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا جس کے تحت نائجر نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین پر دہشت گردوں سے لڑنے کی اجازت دی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ خفیہ طریقے سے ہونے والی بات چیت سے 12 سال پرانے معاہدے کو بچایا جا سکتا ہے، جو 15 مارچ کو جنتا کے ترجمان کی جانب سے نائجر میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد خطرے میں پڑ گیا تھا۔لیکن امریکا نے بالآخر اس ہفتے واشنگٹن میں نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل اور نائجر کے وزیر اعظم علی لامین زین کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے بعد شکست تسلیم کر لی۔آنے والے مہینوں میں ہونے والے انخلا کا مطلب ہے کہ اگادیز میں قائم بیس 201 کے نام سے جانے والی امریکی ڈرون سہولت بند ہوجائے گی جو 2018 میں 11 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کھولی گئی تھی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں