hامریکا میں پارٹی کے شرکا پر کار چڑھ دوڑی، 2 بچے ہلاک

ق*5 بچوں سمیت 12 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویش ناک، کار کا ڈرائیور نشے میں دٴْھت تھا

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ِواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) امریکی ریاست مشیگن میں دو بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک تیز رفتار رفتار بے قابو ہوکر پارٹی کے شرکا پر چڑھ دوڑی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور نشے میں دٴْھت تھا۔

(جاری ہے)

ایک بچے کی سالگرہ کی پارٹی بوٹنگ کلب میں ہو رہی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 سالہ لڑکی اور اس کا 5 سالہ بھائی شامل ہیں۔ دونوں نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ 5 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں