مری، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین و بچوں سمیت 7زخمی

ہفتہ 11 مئی 2024 20:55

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین و بچوں سمیت 7زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مری میں نکر قطبال کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے شکار خاندان کا تعلق سندھ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں