زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 13 نومبر 2021 16:39

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2021ء) عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے  ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ٹریفک سٹاف لورہ کو   ہدایات جاری کیں کہ جو بھی ڈرائیور زائد کرایہ  وصول کرے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر ٹریفک سٹاف لورہ نے لورہ سے راولپنڈی،لورہ سے نگری بٹنگی،لورہ سے راہی گھڑی لورہ، لورہ سے گھمبیر پھلا اور لورہ سے ایبٹ آباد چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا ، جو ڈرائیور زائد کرایہ وصول کرتے ہوئے پاۓ ئےگئے انکو  بھاری جرمانے  کیے گئے اور  متعدد گاڑیاں تھانے میں بند دی گئیں،  عوام زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کیلئے ٹریفک پولیس فری ہیلپ لائن 1915 یا ٹریفک پولیس کنٹرول روم نمبر 09929310042 پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں