مری۔نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کا شی فانگ ہوٹل کی آڑ میں گرین بیلٹ پر جاری تعمیرات کا اچانک دورہ

بدھ 13 اکتوبر 2021 12:53

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول کا شی فانگ ہوٹل کی آڑ میں گرین بیلٹ پر جاری تعمیرات کا اچانک دورہ سخت برہمی کا اظہار،انہوں نے رپورٹ طلب کر لیاس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مری کو وہاں موجود شخص نے گرین بیلٹ کے حقائق بارے آگاہ کیا کہ یہ گرین بیلٹ ہے اور یہ شی فانگ ہوٹل کی لیز میں شامل نہیں ہے اور یہ لینڈ سلائیڈ ایریا ہے ان کو بتایا گیاسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے دور میں کروڑوں کے فنڈز لگا کر یہاں حفاظتی دیواربنائی گئی تھی اور ڈرینج سسٹم بھی بنایاتھااور مقامی شخص نے ان کو آگاہ کیا کہ یہ جگہ مری کی بڑی لینڈ سلائیڈنگ میں سے ایک ہے نہ گرین بیلٹ پر تعمیرات کی اجازت ہے اور نہ ہی اجازت مل سکتی ہے اگر یہاں ہونے والی تعمیرات کو مسمار نہ کیا گیا تو آنے والے وقت میں پھر لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو سکتی ہے جس سے ایک بڑی آبادی ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح خطرہ میں آسکتی ہے، وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں گرین بیلٹ پر درخت لگائے جا رہے ہیں جبکہ اس اہم ترین شاہراہ اپر جھیکا گلی روڈ میں تعمیرات محکموں کی ملی بھگت سے جاری ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری عمر شجاع، امپرومنٹ ٹرسٹ مری کے اسسٹنٹ سیکرٹری طارق فراز اور سب انجینئر ہارون عباسی عباسی بھی موجود تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں