امریکی حکومت کا امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تحقیق، اختراع اور کمرشلائزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ

اتوار 4 جون 2023 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ایچ ای ایس ایس ای) کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تحقیق، اختراع اور کمرشلائزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقادکیا۔ یہ منصوبہ جو پانچ سال پر محیط ہوگا پاکستان کی 16پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور دیگراسٹیک ہولڈرز کیساتھ تعاون کررہاہے،اس سرگرمی کا مقصد گریجویٹ ملازمتوں کو بڑھانے کیلئے مارکیٹ سے چلنے والی تعلیم اورتحقیق کی فراہمی کیلئے یونیورسٹیوں کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔

ورکشاپ میں یونیورسٹیز کے ریسرچ انوویشن اور کمرشلائزیشن(او آر آئی سی ایس) کیدفاتر کے چھبیس عہدیداروں نے شراکت کی اور کمرشلائزیشن دفاتر میں اسٹریٹجک اپروچز، مینجمنٹ ٹولز، فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اپنی مہارت اورتجربات شیئرکئے۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ اس پروجیکٹ کیذریعے متنوع تحقیقی منصوبوں کے انتظام کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی نجی شعبے کی شراکت داری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کوفروغ دینے کیلئے جامعات کی صلاحیت میں اضافہ کریگا۔

اس ہفتے کی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں یو ایس ایڈ پاکستان کے مشن کے ڈائریکٹر Reed Aeschlimanنے کہا ہمیں فخر ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے ہماری وابستگی نے یونیورسٹی کے نظام میں مسلسل بہتری کی بنیادیں قائم کرنے میں مدد کی ہے۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کیلئے یوایس ایڈ کی دیرینہ وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ ملکر ہم تحقیق پالیسی سازی صلاحیت بڑھانے جیسے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کو مستحکم کرنا جاری رکھیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں