امریکی سفارت خانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ،نور مقدم کو قتل کرنے کے جرم میں قید ظاہر جعفر سے ملاقات کی

جمعرات 4 اپریل 2024 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) امریکی سفارت خانہ کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل میں نور مقدم کو قتل کرنے کے جرم میں قید ظاہر جعفر سے ملاقات کی۔اسلام اباد میں امریکی سفارت خانہ کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، امریکی سفارتی خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی سفارت خانہ کے 3 رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی۔

امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو ا۔خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت سنادی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں