سابق انٹر نیشنل فٹ بالر ،معروف سماجی شخصیت محمد اظہر غوری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ،ایم این اے رانا احمد عتیق انور ،ایم پی اے چوہدری خرم اعجاز چٹھہ و دیگرکی شرکت

جمعہ 12 اپریل 2024 13:25

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) سابق انٹر نیشنل فٹ بالر معروف سماجی شخصیت محمد اظہر غوری مختصر علالت کے بعد انتقال فرماگئے جنکی نماز جنازہ پیر سید زین العابدین شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین ایم این اے رانا احمد عتیق انور پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری خرم اعجاز چٹھہ پی ٹی آئی علما مشائخ ونگ پاکستان کے سربراہ پیر حاجی رفیق الحسن قریشی پی ٹی آئی سابق ایم این اے بریگیڈئیر ریٹائرڈ راحت امان اللہ بھٹی پی ٹی آئی تحصیل مریدکے کے صدر حاجی میاں عبدالروف مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ عدنان شفیق سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر حسین کیبل نیٹ ورک تحصیل مریدکے کے صدر شیخ عدیل اشرف ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اعجاز بھٹی گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر اسکنڈری اسکول کے پرنسپل پروفیسر افتخار احمد سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں