ملکہ کوہسار مری میں برفباری دیکھنے کیلئے سیاحوں کا غیرمعمولی رش بڑھنے لگا، ٹریفک نفری بڑھا دی گئی

بدھ 6 جنوری 2021 17:15

ملکہ کوہسار مری میں برفباری دیکھنے کیلئے سیاحوں کا غیرمعمولی رش بڑھنے لگا، ٹریفک نفری بڑھا دی گئی
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) ملکہ کوہسار مری میں برفباری دیکھنے کیلئے سیاحوں کا غیرمعمولی رش بڑھنے لگا۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ٹریفک روانی بحال رکھنے کیلئے نفری بڑھا دی،گزشتہ رات بارہ بجے تک صرف چار گھنٹوں کے دوران ہزاروں گاڑیاں مری میں داخل اور واپس روانہ ہوئیں،سترہ میل ٹول پلازہ سے 6268 گاڑیاں مری میں داخل جبکہ 4098 گاڑیوں نے واپسی اختیار کی۔

(جاری ہے)

ایکسپریس وے ٹول پلازہ سے 7480 گاڑیاں مری میں داخل جبکہ 3872 گاڑیاں واپس لوٹی۔باڑیاں ٹول پلازہ سے مری میں 1384 گاڑیاں داخل اور 1297 گاڑیوں نے واپسی اختیار کی، ترجمان ٹریفک پولیس گزشتہ رات صرف چار گھنٹوں کے دوران مری میں 15132 گاڑیاں داخل جبکہ 9267 واپس ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں