آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر 2018ء سے بلانے کا فیصلہ

بدھ 19 ستمبر 2018 15:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر 2018ء سے بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یکم اکتوبر کو فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ (نارتھ بقیہ ریکارڈ) 2اکتوبر کو فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ (سائوتھ) 3 ،4 اکتوبر کو محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات (سائوتھ) کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔

اجلاس میں ممبران کمیٹی ملک محمد نواز، عبدالماجد خان، محترمہ سحرش قمر، اسد علیم شاہ، میاں یاسر رشید سمیت متعلقہ محکمہ جات کے پرنسپل اکائونٹنگ آفیسران، ڈی ڈی اوز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ محکمہ جات کے پرنسپل اکائو نٹنگ آفیسران سمیت متعلقہ حکام کو اپنے محکمہ کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں