مسلم لیگ( ن) کی حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مثالی تعمیر وترقی کے کاموں مصروف عمل ہے ‘راجہ مظہر مجید

انشاء اللہ راجہ عبدالقیوم کھتیلی کی عوام کوکبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے عوام علاقی کھتیلی جلو کھلمار بانڈی کے عوام کے جملہ مسائل جلد حل کریں گے

پیر 22 جولائی 2019 14:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) عوامی اتحاد کھتیلی، جلو، بانڈی کھلمار کے زیر اہتمام کھتیلی کے مقام پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ عام میں مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء راجہ مظہر قیوم، اور راجہ پرویز مجید نے شرکت کی اس موقع پر عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ مظہر مجید نے کہا کہ خطہ آزادی کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مثالی تعمیر وترقی کے کاموں مصروف عمل ہے نہ صرف تعمیر و ترقی بلکہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی اور سفارتی سطح بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہی ہے اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں اپنا بھر پور مثالی کردار ادا کر رہی ہے انھوں نے کہاکہ حلقہ کھاوڑہ کے ایم ایل اے اور وزیر اوقاف و مذہبی امور راجہ عبدالقیوم ایک باجرات اور نڈر سیاستدان ہیں جو اپنے حلقہ کھاوڑہ میں بھر پورطریقے سے تعمیر و ترقی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں انھوں نے مزید کہا کہ راجہ عبدالقیوم خان کا شمار آزادکشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین میں ہوتا ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر عوامی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کر رہے ہیں انشاء اللہ کھتیلی کی عوام کوکبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے عوام علاقی کھتیلی جلو کھلمار بانڈی کے عوام کے جملہ مسائل جلد حل کریں گے عوام کا بنیادی اور ضروری مسئلہ روڈ کی پختگی کا ہے اور یہ آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں اس اے ڈی پی راڑہ تا کھتیلی روڈ کی پختگی، واٹر ٹینک، سکول اور بی ایچ یو کو ترجہی بنیادوں پر تمام مسائل حل کریں گیاس موقع ہر راجہ پرویز مجید نے کہاکہ کھتیلی کی سر زمین پر آنا میریلے قابل فخر ہے اور عوام علاقہ کھتیلی جلو بانڈی کلھمار کے لوگوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے عوام علاقہ کے تمام تر مطالبات جائز ہیں جنھیں من وعن تسلیم کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گڈگورننس میرٹ کی بحالی این ٹی ایس کیجسے کئی اقدامات کئے ہیں انھوں نے کہاکہ راجہ عبدالقیوم نے حلقہ کھاوڑہ کی تعمیر ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے مسلم لیگ ن کی بھاگ دوڑ پاکستان کے اندر عباسی فیملی کے پاس ہے اور یہاں پر بھی عباسی فیملی کے بغیر آگے جانا ناممکن ہے انھوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کے مفاد کی سیاست کی اس موقع ہر دیگر مقررین میں شوکت عباسی، راجہ دلپذیر، چوہدری اورنگزیب بانڈی، راجہ اشراق، اظہر عباسی جلو، راجہ شہیب، عبدالسبحان ودیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ کھتیلی، جلواور بانڈک کلھمار کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا گزشتہ 40سالوں سے بنیادی ضروریات میں سڑک کی پختگی، سکول کی اہ گرڈدیشن اور بی ایچ یو شامل ہیں مقررین نے کہاکہ عوام علاقہ کا ایک ہی مطالبہ ہے ہمارے جملہ مسائل حل کیے جائیں تاکہ ہماری مشکلات کم ہو سکیں جو بھی عوام علاقہ کے مسائل حل کریں گے انہیں آمدہ الیکشن میں یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اس موقع پر راجہ مظہر مجید کو سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں ہر مشتمل قافلے کی صورت میں راڑہ سے کھتیلی تا لایا گیا اور راستے میں جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں عوام سے بھرا پنڈال شیر آیا شیر آیا کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں