حفصہ وحید کیانی نے میرپور بورڈ کے سالانہ نتائج کے مطابق 1100 میں سے 1031 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی

منگل 23 جولائی 2019 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) سینئر صحافی ،بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ’’رائٹرز ‘‘ کے نیوز پروڈیوسر عبدالوحیدکیانی کی صاحبزادی حفضہ وحید کیانی کی آزادجموں وکشمیر ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی، ریڈفائونڈیشن کالج گوجرہ میں زیر تعلیم حفصہ وحید کیانی نے میرپور بورڈ کے سالانہ نتائج کے مطابق 1100 میں سے 1031 نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ، حفضہ وحید کیانی نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کا خصوصی فضل ، والدین اور اساتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں