سردار ذوالفقار علی کے بھائی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورانہیں ہو سکے گا

پیپلز پارٹی کی روایات میں اپنے کارکنان کی خوشی غمی میں شامل ہونا ایک تاریخی مثال ہے‘محترمہ صدف شیخ

پیر 23 ستمبر 2019 13:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے چیف آرگنایزرسردار ذوالفقار علی کے بڑے بھای سردار محمد افضل خان سدھنوتی کی ناگہانی وفات پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد زیر صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین پی پی پی آزاد کشمیر محترمہ صدف شیخ برخانہ سابق سٹی صدر خواتین ونگ پی پی پی سٹی مظفرآباد نازیہ ملک منعقد ہوا۔

تعزیتی ریفرنس میں سیدہ شکیلہ زارا شاہ۔سعدیہ گیلانی۔نبیلہ مرزا۔سحر طارق۔نصرت شیخ۔شمیم ملک۔کرن ملک۔اقرا عمر۔نگہت طارق سمیت سابق عہدہ دران و کارکنان پی پی پی خواتین ونگ سٹی مظفرآباد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر قران خوانی اور محفل حمد و نعت زکر و ازکار سمیت دعاے مغفرت کی گی۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کرتے ہوے محترمہ صدف شیخ نے کہا پیپلز پارٹی کی روایات میں اپنے کارکنان کی خوشی غمی میں شامل ہونا ایک تاریخی مثال ہے۔

مرحوم سردار محمد افضل خان اور انکے خاندان کا نظریات بھٹو کی ترویج کے لیے کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورانہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا نوجوان چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو سمیت پورے آزاد کشمیر و پاکستان سے پیپلز پارٹی کے راہنماوں کا انکی وفات پر افسوس کا اظہار کرنا اس بات کی دلیل ہے کے مرحوم ایک سچے نیک ایماندار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ پی پی پی کے نظریات و افکار کے محافظ بھی تھے۔انھوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لییدعا کرتے ہوے لواحقین سے گہرے دکھ و افسوس کا بھی اظہار کیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں