ڈبلیو ایف پی بنیادی تعلیم اور غذائی قلت کے شکار خاندانوں کی کفالت انسانی جذبہ سے کررہاہے،ندیم بیگ

شدید غذائی کمی،بے نظیر نشوونما، ایڈولسنٹ گرلز اور وسیلہ تعلیم غریب خاندانوں کی کفالت کے سنہرے پروگرامات ہیں

بدھ 14 فروری 2024 13:48

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) سربراہ عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی آزادکشمیر وگلگت بلتستان ندیم بیگ نے کہاہے کہ شدید غذائی کمی،بے نظیر نشوونما، ایڈولسنٹ گرلز اور وسیلہ تعلیم غریب خاندانوں کی کفالت کے سنہرے پروگرامات ہیں۔ڈبلیو ایف پی بنیادی تعلیم اور غذائی قلت کے شکار خاندانوں کی کفالت انسانی جذبہ سے کررہاہے ۔

آئندہ ماہ کیل میں ڈبلیو ایف پی فیسٹیشن مرکز قائم کریں گئے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام، RHC شاردہ میں ہیوی واٹرفلٹریشن پلانٹ نصب کردیئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام اورشاردہ میں سیٹنگ ارینجمنٹ،ایئرکنڈیشن،واٹرفلٹریشن پلانٹ ، کولر ،واٹر ڈسپنسرمہیا کردیئے ہیں۔ شدید غذائی کمی،بے نظیر نشوونما، ایڈولسنٹ گرلز اور وسیلہ تعلیم سے ملک بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی آزادکشمیر وگلگت بلتستان ندیم بیگ نے ضلع نیلم کے تین روزہ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام، آرایچ سی شاردہ بے نظیر نشو ونماء پروگرام کے مراکزکی مانٹرننگ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسردارظفراقبال، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال آٹھ مقام سردار سجاد، ایم ایس کیل اور انچارج آرایچ سی شاردہ فوجدارخان آفریدی سمیت ڈبلیو ایف پی نیلم کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹربی آئی ایس پی عزیز قریشی،محترمہ شائشہ جبیں، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرطاہر بٹ تھے ۔ڈبلیو ایف پی کی مانیٹرنگ ٹیم نے شدید غذائی قلت ، بے نظیر نشو ونما ، ایڈولسنٹ اور وسیلہ تعلیم کامتعلقہ مراکز میں ریکارڈ چیک کیا سٹاف اور فیلڈ عملہ سے پروگرامات کے متعلق معلومات لیں، آٹھ مقام مرکزبے نظیر نشو ونما کی توسیع کیلئے جگہ کامعائنہ بھی کیا۔

ڈبلیو ایف پی کے ضلع نیلم میں تیسرے مرکز کیل کے قیام کابھی اعلان کیا ۔ سربراہ عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی آزادکشمیر وگلگت بلتستان ندیم بیگ کاکہناتھا کہ ماہ مارچ میں بالائی نیلم کی تین یونین کونسلز’’ شدید غذائی کمی،بے نظیر نشوونما، ایڈولسنٹ گرلز اور وسیلہ تعلیم‘‘پروگرامات کی سہولیات کیلئے کیل میں مرکزقائم کریں گئے جہاں سٹاف سمیت جملہ سہولیات دینگے تاکہ غذائی قلت کاشکار مائوں ، بچوںکو خوراک اور غریب خاندانوں کے نادارطلباء کی تعلیمی کفالت کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی احسن ہوسکے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال ، انچارج آرایچ سی شاردہ فوجدارخان آفریدی نے سربراہ عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی آزادکشمیر وگلگت بلتستان ندیم بیگ اور ان ٹیم کاشکریہ اداکیا۔سربراہ عالمی ادارہ خوراک ڈبلیو ایف پی آزادکشمیر وگلگت بلتستان ندیم بیگ، ریجنل ڈائریکٹربی آئی ایس پی عزیز قریشی نے ڈبلیو ایف پی نیلم ٹیم کی کارکردگی کوسراہاہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں