مظفرآباد،محکمہ خوراک میں تبادلے تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) محکمہ خوراک میں تبادلے تین ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا نوٹیفکیشن جاری سیکرٹریٹ خوراک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے تبادلہ جات میں نرمی کرتے ہوئے سردار محمد ثاقب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سٹوریج آفیسر بیس گودام محکمہ خوراک راولپنڈی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈی ایف سی مظفر آباد راشد قریشی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر آباد کو تبدیل کر کے سٹوریج آفیسر بیس گودام راولپنڈی محکمہ خوراک جبکہ منور احمد چوہان کرنٹ چارج ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نظامت خوراک راولپنڈی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی بخلاف خالی آسامی تعینات کردیا ہے راشد قریشی نے مظفر آباد میں تین سال تک اپنے فرائض انجام دیئے اور اپنی خدادا د صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں