خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے 26 اپریل کو اسمبلی اجلاس بلانے جانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانونی /آئینی مجبوریوں کے پیش نظر حکومت نے اجلاس تو بلا لیالیکن یہاں بھی ڈنڈی ماری گئی ، اجلاس جمعہ والے دن بلایا تاکہ ہفتہ اوتار کے دو دن بھی اجلاس میں شمار کر کے آئینی ایام پورے کیے جا سکیں،خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ چار ماہ بعد بلائے گئے اس اجلاس میں لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ حلقہ تین میں بیرون از حلقہ بذریعہ تبادلہ جات معلمین / معلمات کی نشستیں پُر کرنے کا اہم معاملہ ، دیگر حلقہ جات کی طرح 20/20کلو میٹر سڑکات میں حلقہ 3 کو نظر انداز کرنے سمیت دیگر اہم عوامی مسائل کو زیر بحث لانے کیلئے تحاریک التواء سمیت کئی قراردادیں سوالات جمع کرا دیئے گئے ہیں ، آزادکشمیر میں پریس پر ناروا پابندیاں ، صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جیسے اہم ایشو کو بھی اسمبلی کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گاکہ آزادکشمیر کی تاریخ میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر اور پابندیاں، صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے جیسے اہم ایشو کو بھی اسمبلی کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گاکہ آزادکشمیر کی تاریخ میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر اور پابندیاں لگائے جانے کی کوئی مثال نہیں ملتی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رواں اجلاس کو جاری رکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی تاکہ حکومتی پالیسیوں کو موثر انداز میں ایوان میں زیر بحث لایا جاسکے، اسمبلی اجلاس کی وجہ سے وزیراعظم / وزراء ،مشیران بھی مظفرآباد میں قیام کریں گے جس سے عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف ملنے کی امید ہو سکتی ہے ، 11مئی کو عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کو بھی ایوان میں زیر بحث لایا جائے گا تاکہ موجودہ غیریقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اجلاس کو اپنی عددی اکثریت کے زور پر ختم نہیں کرے گی ، بل کہ جاری رکھ کر عوامی ایشو پر اپنا موقف دے گی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں