حکومت آزادکشمیر نے گڑھی دوپٹہ موئیاں کھکھیاں کے مقام پر ہونے والے حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) حکومت آزادکشمیر نے گڑھی دوپٹہ موئیاں کھکھیاں کے مقام پر گزشتہ روز ہونے والے حادثہ کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ممبران میں ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد امین اور ایکسیئن مکینیکل ڈویژن مظفرآباد فہد ابرار جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد محمد علی کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی حادثات کی وجوہات، حادثہ کاشکار ہونے والی گاڑی کے روٹ پرمٹ، گاڑی کی فٹنس سمیت حکومت آزادکشمیر کی جانب سے طے کردہ ٹی آو آرز کے مطابق تفتیش مکمل کر کے تین ایام میں رپورٹ پیش کریگی جبکہ آئندہ روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے جامع تجاویز بھی دے گی۔ گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ موئیاں کھکھیاں میں ٹیوٹا ہائی ایس حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں 07 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے تھے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں