مظفر آباد ،اپوزیشن لیڈر کی مشیر حکومت نثارہ عباسی کے خلاف حقائق کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزام تراشی قابل مذمت ہے ، حفیظ الرحمن عباسی

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) اپوزیشن لیڈر کی مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی کے خلاف حقائق کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزام تراشی قابل مذمت ہے۔ معلمین قرآن کی تقرریوں کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن خواجہ فاروق احمد کا اخلاقیات کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر تعجب ہے۔ ان خیالات کااظہار دھنی مائی صاحبہ کی سیاسی و سماجی شخصیت حفیظ الرحمن عباسی نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس بیان کہ حلقہ 3 سنٹی مظفر آباد کے مضامین قرآن کی تقرریوں میں حکومتی مداخلت اور دباؤ کے حوالہ سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نیکہا کہ حلقہ نمبر 3 مظفر آباد کسی فرد واحد کی ملکیت نہیں۔

(جاری ہے)

حلقہ نمبر 3 کے رہائشی ہر فرد کا حق ہے کہ وہ اپنے حلقہ میں کسی بھی دستیاب آسامی پر تقرری کے لیے درخواست دے اور مقابلہ کے امتحان میں شامل ہو کر اپنی قابلیت منوائے۔ کسی بھی فرد واحد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ حلقہ نمبر 3 کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔ قبل ازیں جس طرح اپنی مرضی سے میرٹ لسٹین تیار کر کے اپنی ہی برادری کے لوگوں کی تقرریاں کی جاتی رہی۔

اب ان لوگوں کو وہی خواب نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اب ریاست جموں و کشمیر کا نظم و نسق ایک نہایت ہی قابل انصاف پسند اور دیانتدار شخصیت کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فاروق کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والا بیان بالکل من گھڑت اور فرضی ہے۔ خواجہ فاروق اپنے آپ کو ایک سینئرسیاستدان کہلاتے ہیں انہیں قطعا یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ اس طرح کی باتیں کریں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں اس کی پر زور مزمت کرتا ہوں اور انہیں خبردار کرتا ہوں ہوں کہ وہ آئندہ اس طرح کے پراپیگنڈہ سے اجتناب کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں