ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ نے کشمیریوں سے بھارتی پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی

بائیکاٹ سے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارتی تسلط سے نجات چاہتے ہیں‘ماجد کشمیری کشمیری عوام نے صبر واستقامت اور اتحاد و اتفاق سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ‘ سیکرٹری انفارمیشن ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ

پیر 22 اپریل 2024 16:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن ماجد کشمیری نے کشمیری عوام سے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ سے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ جموں وکشمیر کے عوام اپنے مادر وطن پر بھارتی تسلط سے نجات چاہتے ہیں‘ کشمیری عوام نے جس صبر واستقامت،تدبر،عزم اور اتحاد و اتفاق سے تحریک آزادی کشمیر کو نہ صرف پروان چڑھایا بلکہ اپنے خون اور آنسوؤں سے اس کی آبیاری کی اور تاریخ کا ایک نیا باب روشن کیا‘حصول منزل میں کچھ تاخیر تو ہوسکتی ہے‘لیکن ہمیں آزادی کی نعمت سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے محروم نہیں رکھا جاسکتا اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم تحریک کو لاحق اندرونی اور بیرونی خطرات سے باخبر رہیں‘ ہم آستین کے سانپوں،پیشہ ور بہروپیوں،سیاسی شعبدہ بازوں اور اقتدار کے حواریوں کی محلاتی سازشوں سے ہوشیار رہیں،سیاسی مسافر اب گرگٹ کی طرح روپ بدل کر آپ کی ہمدردی کے گھن گارہے ہیں،اپنی چالاکیوں،مکاریوں،اور فریب کاریوں سے سادح لوح عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے جال بھن رہے ہیں،مگر یہ سب کس لیے،تاکہ یہ قومی قاتل اور مجرم انتخابات میں بالواسط یا بلاواسطہ حصہ لیکر شہیدوں کی قربانیوں پر سیاسی محل تعمیر کرسکیں اور اپنی روایتی بھارت نواز. سازشوں سے دور غلامی میں مزید اِضافہ کرسکیں. یہی ہے وہ لوگ ہے جنہوں نے پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ زائد کشمیریوں کو قتل، دینی اور آزادی پسند جماعتوں پر پابندی لگائی‘میں اپنے کشمیری عوام سے سوال کرتا ہوں۔کیا اہل کشمیر نے جان ومال کی فقیدالمسال قربانیاں کسی کو اقتدار تک پہنچانے کی خاطر دی،کیا ہماری منزل بھارتی آئین کے تابع انتخابات اور اقتدار ہے،کیا یہ شہداء کے ادھورے مشن اور غازیوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے،کیا قومی غیرت اور حمیت اسی کا نام ہے،لیکن ہم سب کا جواب وہی ہوگا جو زندہ دل اور باغیرت قوموں کا جواب ہوتا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ اپنے درمیان اتحاد و اتفاق قائم رکھیں.اور اپنا عزم و حوصلہ بلند رکھی. آزادی کی علم کو سربلند رکھے اور مسترد کردیجے ان ضمیر فروش سوداگروں اور مداریوں کو جو نت نئے بیانات اور اعلانات کے ساتھ ایک بار پھر ووٹوں کے حصول کیلئے کشمیری عوام کو دلکش خواب دکھا رہے ہیں، ہم آپ سے تجدید عہد کرتے ہیں ہم نہ بکے ہیں نہ بکیں گے ہم تمام مصلحتوں کو ٹھوکر مار کر سربکفن آزادی کی تلاش میں نکلے ہیں،ہمارا,آپ کاانتخابات سے کوئی تعلق نہیں،ہماراحق مطالبہ عزم اور منزل شہداء کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں