عیسٰی خیل میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے تین افراد قتل ، دو زخمی

جمعرات 7 مئی 2015 13:31

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) عیسٰی خیل مین اڈا پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے تین افراد کو قتل جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔مین اڈا عیسٰی خیل پر نوجوان کی کوچ سے موٹر سائیکل کی معمولی سے ٹکر پر کوچ کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوگئی جس نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی۔لوگوں نے موقع پر بیچ بچاؤ کر وا دیا۔

(جاری ہے)

لواحقین کے مطابق چند لمحوں بعد نوجوان کے عزیز نے موقع پر پہنچ کر پسٹل تیس بور سے فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں رفیع الله ،خان زمان دونوں کوچ ڈرائیور تھے اور ایک راہگیر مرید آحمد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مذید راہگیر عطاء محمد اور محمد خان زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عیسٰی خیل منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں