حلقہ کھاوڑہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق ڈسٹرکٹ کونسلر منشی چوہدری سیداکبر وفات پا گئے

جمعرات 16 جنوری 2020 18:14

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) حلقہ کھاوڑہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق ڈسٹرکٹ کونسلر منشی چوہدری سیداکبر وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ ٹمبی ہائی سکول گروانڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ چیف جسٹس آزادجموں کشمیر سپریم کورٹ چوہدری ابراہیم ضیاء نے پڑھائی نماز جنازہ میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی چودھری لطیف اکبر,وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان,چوہدری عبدالرشید,وزیر حکومت چودھری شہزاد محمود سیمیت ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی کی اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا منشی صاحب کی سیاسی اور سماجی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انکی حلقہ کھاوڑہ کے لیے سیاسی اور سماجی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا حلقہ ایک بڑی سیاسی سماجی شخصیت سے آج محروم ہو گیا ہے جنہوں نے ہمیشہ خدمت انسانیت کے لیے اپنی جدوجہد کی منشی سید اکبر ایک خوش اخلاق محنتی اور بڑے قد کاٹھ والی سیاسی سماجی شخصیت تھے ان کی وفات سے نہ صرف مظفرآباد بلکہ آزاد کشمیر ایک بڑے سیاسی کارکن سے آج محروم ہو گیا ہے ہے اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے اور تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آج کھاوڑہ ایک بڑی سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے بھی مجھے ٹیلیفون کر کے اظہار تعزیت کیا وہ مصروفیت کے باعث اسلام آباد ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے کے انہوں نے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آہوں سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی رسم قل گزشتہ روز ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں