علامہ پیر سید غلام یسین شاہ بخاری جیسی شخصیات صدیوں تک اپنے اثرات چھوڑ جاتی ہیں، سا بق وزیر اعظم سردار عتیق احمد

منگل 21 دسمبر 2021 18:43

باغ۔21دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 دسمبر2021ء) :سا بق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ پیر سید غلام یسین شاہ بخاری جیسی شخصیات صدیوں تک اپنے اثرات چھوڑ جاتی ہیں،  پیر صاحب کا خلاء صدیوں میں بھی پورا نہیں ہو سکتا ، علامہ پیر سید غلام یسین شاہ   بخاری کا پہلا سالانہ دوروزہ عرس مقدس اختتام پذیر ہو گیا،  عرس مقدس میں آزاد کشمیر و پاکستان سے عقیدتمندوں نے بھرپور شرکت کی،  اختتامی دعائیہ تقریب میں   خطاب کرتےہوئے جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر و چیر مین علماء و مشائخ کونسل حکومت آزاد کشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی،  مفتی پیر سید وجاہت حسین شاہ گردیزی،  مولانا ظہور شاہ   ، مولاناعرفان دانش ، مولانا فرید چشتی،  سردار قیوم خان،  راجہ منیر خان،  سردار عبد الرشید چغتای ،   جاوید خیل عباسی،  سید حسن علی ودیگر  علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات نے شاہ صاحب کی مذہبی دینی روحانی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔


مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں