وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس چوہدری عامر یاسین کا سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس چوہدری عامر یاسین نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا ۔اس دوران ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمان قریشی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بریف کیا۔ محکمہ کی جانب سے وزیر حکومت کو آزاد کشمیر کے مختلف نالہ جات پر تجاوزات سے بھی آگاہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بارشوں کے دوران ایس ڈی ایم اے کی جانب سے کیے گئے اقدامات ریلیف و بحالی متاثرین کے بارے میں عامر یاسین کو آگاہ کیاگیا ۔ وزیر حکومت نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ریلیف سامان کی فراہمی اور دیگر امور کووزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ اُٹھانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن، ڈی آر ایم آفیسر و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں