نیشنل انڈر- 19 گرلزبوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 4تا 6 اکتوبر 2023 خورشید حسن خورشید فٹ بال سٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہو گی

پیر 25 ستمبر 2023 16:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2023ء) محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آزادکشمیر نیشنل انڈر-19 گرلز بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 4تا 6 اکتوبر 2023 خورشید حسن خورشید فٹ بال سٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر چوہدری مہربان حسین نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں 100 میٹر 200میٹر 400 میٹر 800 میٹر 1500 میٹر ہائی جمپ لانگ جمپ ٹرپل جمپ، ڈسکس تھرو جیولن تھرو شارٹ پٹ تھرو کے مقابلہ جات ہوں گے اس ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد آزاد کشمیر کے نوجوان اتھلیٹ کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کے اندر چھپا ہواٹیلنٹ سامنے لایا جا سکے اور وہ آزادکشمیر اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جہاں وہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

وہاں آزاد جموں وکشمیر کا نام بھی روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل زکر ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کے نوجوان اتھلیٹ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے بین الاقوامی سطح پر اقوام عالم کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے غاصبانہ قبضہ اور ظلم و استبداد کو کھیلوں کے زریعے اجاگر کر سکیں گے۔ کھلاڑی چونکہ ملک کاسفیرہوتا ہے ریاست جموں وکشمیر سے وابستہ یہ سفیرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہو سکیں گے اس کے علاوہ ایونٹ سے نہ صرف مقامی معاشی سرگرمیوں میں نہ صرف اضافہ ہو گا اس سے آزاد کشمیر کی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہو سکے گا اور ضلعوںکے مابین ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں