صحافی مہر اشفاق سیال شہیدکے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،مرکزی انجمن تاجران مظفرگڑھ

بدھ 15 مئی 2024 23:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) مرکزی انجمن تاجران مظفرگڑھ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سید امیر حسن منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر صحافی مہر اشفاق سیال کے بہیمانہ قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سول سوسائٹی کے رہنما ملک خیر محمد بدھ ،سرپرست مرکزی انجمن تاجران ملک جاوید اختر ،انجمن تاجران پنجاب کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عامر سلیم شیخ،سید شاہد احمد اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

سید امیر حسن نے کہا کہ مظفرگڑھ میں صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے متشدد کارروائیوں کے سدباب کیلئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صحافی مہر اشفاق سیال شہید کے بچوں اور لواحقین کو بھی فی الفور تحفظ فراہم کیا جائے اور سوگوار اہلخانہ کی مدد کی جائے ،ملک خیر محمد بدھ اور ملک جاوید اختر نے مطالبہ کیا کہ بہیمانہ قتل کے مجرموں کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں