اسلام آباد میں یونیورسٹی اساتذہ کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، تنظیم اساتذہ

حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے یونیورسٹی اساتذہ شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال

منگل 31 اکتوبر 2023 11:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) تنظیم اساتذہ پاکستان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے سامنے آل پاکستان یونیورسٹی بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے دئیے جانے والی دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا،تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال اورصدر صوبہ پنجاب ڈاکٹر ضیائ الرحمن ضیائ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی تمام یونیورسٹی اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے پروموشن پالیسی لاگو کرے، یونیورسٹیز کے معاشی مسائل کے حل کیلئے یونیورسٹی گرانٹس میں اضافہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے یونیورسٹی اساتذہ شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار ہیں،اس لئے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے اور تمام جائز مطالبات بلا تاخیر منظور کیے جائیں تاکہ یونیورسٹی اساتذہ دل جمعی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں