ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے دفتر میں پودے لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

اتوار 17 مارچ 2024 15:25

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ممبر قومی اسمبلی(این اے 112)ڈاکٹر رائے شذرہ منصب علی خان کھرل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پودے لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔شجرکاری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت ضلع بھر میں ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی تمام پارکس، سکولوں، کالجز اور مین شاہراہوں پر بھی نئے پودے لگائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، نئے پودے لگا کر آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہو گا، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگا کر ہی ماحول کو صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کے اپنا حصہ ڈالیں اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان کھرل نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے جانے والے ماڈل رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپ، فروٹ شاپس، آٹا سیل پوائنٹس سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ماڈل رمضان بازار میں شہریوں سے سستی اشیا کی فراہمی اور معیار بارے بھی دریافت کیا، ممبر قومی اسمبلی نے ماڈل رمضان بازار میں صفائی ستھرائی و دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسبموق3 پر ممبر قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپ پر 13 اشیا مارکیٹ سے 25 سے 30 فیصد کم ریٹس پر دستیاب ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں