اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کا واربرٹن کے مختلف شادی ہالز کا دورہ ، ون ڈش اور ٹائمنگ پر عملدرآمد کا جائزہ

پیر 13 مئی 2024 17:27

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ سمرین حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کر رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ سمرین نے ون ڈش اور ٹائمنگ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے واربرٹن کے مختلف شادی ہالز کا دورہ کیا ، دوران چیکنگ الحرم میرج ہال کو ون ڈش کی خلاف ورزی اور وقت کی پابندی نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ شادی ہال کو میرج ایکٹ 2016 کے تحت سیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ سمرین نے پٹرول و ڈیزل کی مقدار و معیار کو چیک کرنے ننکانہ سٹی کے مختلف پٹرول پمپس کو اچانک کیا ، ماڈل فلنگ اسٹیشن کی انتظامیہ شہریوں کو کم مقدار میں پٹرول فروخت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل فلنگ اسٹیشن کو 50 ہزار جرمانہ اور آخری وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مقدار و معیار میں کمی پائی گی تو پٹرول پمپ کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کر دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجہیہ سمرین کا پرائس چیکنگ کے لیے شہر ننکانہ کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ ، اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی و نان کے وزن اور قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے 21 مقامات کو چیک کیا دوران چیکنگ چار دوکاندار مہنگی اشیائ فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے ، جن کو 13 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ سمرین نے دوکانوں پر موجود سودا سلف لینے والے شہریوں سے انتطامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیائ کی فراہمی اور معیار بارے بھی دریافت کیا ، شہریوں نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ انتظامی افسران کو فیلڈ میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سنیئر انتظامی افسران کی فیلڈ میں موجودگی سے کوئی دوکاندار مہنگی اشیائ فروخت نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ سمرین نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، ون ڈش اور ٹائمنگ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس انتظامیہ قبلہ درست کرے ۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں