سانگلہ ہل ،پیڑول کی قیمتوں میں کمی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا

سانگلہ ہل تا شاہ کوٹ80روپے،شاہ کوٹ تا ننکانہ120روپے کرایہ مقرر،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 مئی 2024 15:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پیڑول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں بھی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا،اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان اور ڈرائیور حضرات جاری کردہ کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ وصول کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق ننکانہ صاحب تا لاہور اے سی ٹائم کا نیا کرایہ 380 روپے، ننکانہ تا لاہور نان اے سی 290 روپے، ننکانہ تا فیصل آباد 280،ننکانہ تا شیخوپورہ 170، ننکانہ تا جڑانوالہ 140 روپے،ننکانہ تا شاہکوٹ 120روپے،ننکانہ تا پھولنگر 200 روپے،ننکانہ تا سیدوالہ 200،ننکانہ تا بچیکی 90،ننکانہ تاموڑکھنڈا 100،شاہکوٹ تا سانگلہ ہل 80 روپے، ننکانہ تا واربرٹن 80 روپے،ننکانہ تا ساہیوال 470 روپے، ننکانہ تا اوکاڑہ 450 روپے،ننکانہ تا راولپنڈی 1400 روپے، جبکہ ننکانہ تا ملتان اے سی ٹائم کا نیا کرایہ 1400روپے مقررکیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی کرتا ہواپکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹرانسپورٹرحضرات مسافر گاڑیوں میں مقرر کردہ کرایہ نامہ واضح جگہ پر آویزاں کریں اور گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہاکہ مسافر حضرات ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ ادا کریں زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کروانے فلیڈ میں موجود رہیں اور مختلف جگہوں پر مسافروں سے کرایہ نامہ بارے ضرور دریافت کریں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں