یونیورسٹی آف نارووال کے چھ لیکچرار زمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد یونیورسٹی کو دو ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا

منگل 30 مارچ 2021 21:46

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) یونیورسٹی آف نارووال کے چھ لیکچرار زمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد یونیورسٹی کو دو ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف نارووال کے چھ لیکچرار زمیں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعدیونیورسٹی کے تمام دفاتر کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کو بھی بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال کو 2 ہفتے کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور اس کے تمام دفاتر اور یونیورسٹی کی عمارت کو سینیٹائز رکروانے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی آف نارووال میں پانچ ہزار سے زیادہ طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جن کو دو ہفتے آن لائن کلاسز دینے کے لیے بھی تیاری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں