یونیورسٹی آف نارووال میں ’’ہمارا شہر ہمارا فخر صاف ستھرا نارووال ‘‘پر شاندار سیمینار کا انعقاد

جمعرات 3 اگست 2023 22:55

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2023ء) یونیورسٹی آف نارووال میں ہمارا شہر ہمارا فخر صاف ستھرا نارووال پر شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا یونیورسٹی آف نارووال کی جانب سے انعقاد کیے گئے سیمینار میں سردار رمیش سنگھ اروڑا سابق ایم پی اے ، ایمبیسیڈر آف کرتارپور، پروفسیر ڈاکٹر محمد یونس وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال، ملک ابرار حسین چیف آفیسر ضلع کونسل اور ریحان سلیم چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ڈاکڑ محمد حسیب سرور رجسٹرار یونی ورسٹی آف نارووال, میڈم صباسلطانہ انچارج ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ و دیگر نے شرکت کی۔

دوران سیمینار شہر نارووال کی صفای کے مسال اور ان کے حل پر نظر ثانی کی گ اور اس بات کی یقین دہانی کروای گی کے آنے والے دنوں میں صفای کے نظام کو بہتر سے بہتر تر بنایا جائے گا۔آنے والے مہمانوں نے طلبہ کی اس شاندار مہم کو خوب سراہا اور ان کے ساتھ قدم با قدم چلنے کا عہد کیا۔اختتام پر میونسپل کمیٹی نارووال کے بہتریں ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتیہوئے انھیں اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔سیمینار کے بعد صفای کی اس مہم کوآگے بڑھاتے ہوئے مہانوں کے ساتھ ایک ریلی بھی نکالی گی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں