گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال کی عمارت کے سو سال مکمل ہونے پر اسے تاریخی ورثہ قرار دیا جائے

قیام پاکستان سے پہلے کی قائم عمارت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اہلیان علاقہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جون 2021 16:12

ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ خامس منہاس) گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال قیام پاکستان سے پہلے کا قائم ایک قدیم ادارہ ہے، جسکی عمارت اور اب 100 سال مکمل ہونے والے ہیں، اور ابھی بھی عمارت اپنی بہترین حالت میں ہے، اہلیان علاقہ کا حکومت وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ عمارت کے سو سال مکمل ہونے پر اسے تاریخی ورثہ قرار دیا جائے اور اسکی حفاظت کے مکمل انتظامات کیے جائیں، اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال کے پرنسپل اور جملہ اساتذہ کرام نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اپنے ورثوں کی حفاظت کرتی ہیں نہ کہ ان کو منہمند کیا جاتا ہے، گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال کی اس عمارت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اس بلڈنگ کو کمانڈر ہیڈ کوارٹر بنایا گیا تھا اور پھر یہیں سے کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چپواۓگے، لہذا اہلیان علاقہ نے آرمی چیف سے بھی استدعا کی ہے کہ جس طرح پاک آرمی کے مورچے ایک مقدس حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح اس مادر علمی کی اس مقدس عمارت کو پاک آرمی کا مورچہ سمجھتے ہوئے اسے منہمند ہونے سے بچایا جائے، تا کہ ہمارے تابناک ماضی کی خوبصورت یادیں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بن کے رہیں.

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں