محکمہ زرعی انجینئرنگ کی جانب سے زرعی آلات کی قرعہ اندازی

جمعرات 4 اپریل 2024 17:00

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) محکمہ زرعی انجینئرنگ کی جانب سے زرعی آلات کی قرعہ اندازی کی گئی جو کہ مشینی کاشت کے زریعے فصلوں کی پیداوار بڑھانیزراعت کے منصوبے کا تیسرا سال ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ انجینئر زرعی انجینرنگ انیس المصطفیٰ نے ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نارووال کے کل سات مراکزمیں سے مجموعی طورپرکل434درخواستیںں موصول ہوئی اورمکمل جانچ پڑتال کے بعد 392درخواستیں منظور کی گئی، ہر مرکز میں سیدودو کسان کامیاب قرار پائے، اس طرح کل 14کاشتکار کامیاب قرار پائیجن کوپنجاب حکومت کی طرف سیزیادہ سے زیادہ 5 لاکھ تک کی سبسڈی دی جاے گی۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ پنجاب حکومت کی اسکیم سیکاشتکاروں میں زرعی مشینری کوفروغ ملے گااوراجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں