محمود علی مرحوم کا شمار ان وفا شعار پاکستانیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشرق پاکستان جبراً علیحدگی کو کبھی قبول نہ کیا‘ماہر تعلیم ڈاکٹر حافظ شبیر احمد

منگل 27 نومبر 2018 14:02

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) محمود علی مرحوم کا شمار ان وفا شعار پاکستانیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشرق پاکستان جبراً علیحدگی کو کبھی قبول نہ کیا اور اپنی باقی ماندہ زندگی پاکستان کے مشرقی و مغربی بازوؤں کو از سر نو متحد کرنے کی جدوجہد میں بسر کر دیان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر حافظ شبیر احمد نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تحریک تکمیل پاکستان کے بانی صدر اور سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان محمود علی مرحوم کے حوالے سے دی ایجوکیٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ محمود علی مرحوم متحدہ پاکستان کے سب سے بڑے داعی اور ایک عظیم محب وطن سیاسی رہنما تھے وہ قائداعظم کے سچے پروکار اور قائداعظم کے فرمودات پر مکمل عمل کرتے تھے سقوط ڈھاکہ کے بعد محمود علی کی توانا آواز نے قوم کے حوصلوں کو بڑھایا وہ ایسا پاکستان دیکھنے چاہتے تھے جس کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور جس کے خاکے میں قائداعظم نے رنگ بھرا تھا انہوں نے کہا کہ1971ء کے سانحہ کے بعد محمود علی نے موجودہ پاکستان میں مرتے دم تک سکونت رکھی انہوں نے سقوط مشرقی پاکستان کے بعد تحریک تکمیل پاکستان کا آغاز کیا محمود علی پاکستان کو مکمل دیکھنے کے خواہشمند تھے -

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں