مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق ، خاتون زخمی

جمعہ 29 اپریل 2022 12:37

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2022ء) مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ نارووال مریدکے روڈ پر پوڑیکے سٹاپ پر تیز رفتار مسافر بس نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والی 60 سالہ صوفیہ بی بی کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 40سالہ طیب کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں