بچے ملک وملت کاآثاثہ ہیں،نونہالوں کامستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 29 اپریل 2022 16:25

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغر نےکہاکہ بچے ملک وملت کاآثاثہ ہیں،نونہالوں کامستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے،والدین کو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو روشن بنانے کے لیے ان کی صحت پر توجہ دیناہوگی لہذابچوں کے روشن مستقبل کے لیے پولیو مہم کو ہرصورت کامیاب بناناہوگا اس حوالے سے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پولیوریڈی کیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمد,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمدطارق,سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی,ڈی او سول ڈیفنس عاصم ریاض واہلہ,ڈی او ایمرجنسی عدنان نواز,ڈی ایف سی عظمت علی ودیگر اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ فوکل پرسن ڈاکٹرمحمد خالد اور محمدطارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ یہ مہم 23مئی سے 27مئی تک جاری رہے گی اور اس مہم کے لیے مجموعی طورپر 1015 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 896موبائل,38ٹرانزٹ اور 81فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں,اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے3لاکھ38ہزار142بچوں کوپولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں