نارووال،پراسیکوٹر جنرل پنجاب کاضلعی دفتر پراسیکوٹر نارووال کا دورہ

اتوار 3 جولائی 2022 18:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نےضلعی دفتر پراسیکوٹر نارووال کا دورہ کیا۔پراسیکوٹر جنرل نے اس موقع پر ضلعی دفترپراسیکوٹرکی نئی تعمیرہونے والی بلڈنگ کاافتتاح بھی کیا۔ نارووال آمدپر ضلعی پبلک پراسیکوٹر زاھد یونس بھٹی اورجملہ پراسیکوٹرز نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں پھول کےگلدستے پیش کیے۔

(جاری ہے)

پراسیکوٹرجنرل پنجاب رانامحمدعارف کمال نون نے نئی تعمیرہونے والی بلڈنگ کے بلاک،لائبریری اورکانفرنس ہال کا فردافرداتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بلڈنگ کی تعمیر اور اس میں پراسیکوشن آفیسرزکے علیحدہ علیحدہ کمرے اور دیگرسہولیات کوسراہا۔پراسیکوٹرجنرل نے دورہ کے دوران پراسیکوشن سروس نارووال کےگزشتہ تین سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پراسیکوٹرزمیں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹرزاہدیونس بھٹی نے اس موقع پر پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانامحمدکمال نون کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی، بعدازاں گردوارہ کرتاپورکابھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں