بیساکھی میلہ ،سکھ یاتری دو دن قیام کے بعد نارووال ریلوے سٹیشن سے لاہور واپس چلے گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 17:44

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) گوردوارہ صاحب کرتارپور میں جاری بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتری دو دن قیام کے بعد نارووال ریلوے سٹیشن سے لاہور واپس چلے گئے۔بیساکھی میلہ میں شرکت کے بعد واپس جانے والے سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ضلعی انتظامیہ اور پی۔ایم۔

(جاری ہے)

یو انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لئے کئے جانے والے بہترین انتظامات کو سراہا اور کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام اور انتظامیہ کی جانب سے بے پناہ پیار اور محبت ملی ہے ہم اس محبت کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔

ہمیں پاکستان میں آ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم اپنے ہی گھر میں موجود ہیں۔ہمیں دوران سفر فول پروف سکیورٹی کی جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ہم ان بہترین انتظامات کے لئے پاکستانی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں