قیمتی جان مال کی حفاظت کے لیے محکمہ سول ڈیفنس موٹر کردار ادا کر رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 24 اپریل 2024 20:19

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے کہاہے کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنروکنٹرولر سول ڈیفنس نارووال کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سےصنعتی وکمرشل اداروں ، سمیت سرکاری دفاتر اور سکول و کالجز میں سول ڈیفنس بیسک جنرل، فائر فائٹنگ، فرسٹ ایڈ اور سی پی ار کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سےسول ڈیفنس کی خصوصی ٹیم کی جانب سےگورنمنٹ امان گرلز ہائی سکول نارووال میں دوسرے روز بھی سول ڈیفنس تربیت کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کی طالبات کو تربیت دی گئی۔ انہوں نے بتایاکہ قیمتی جان مال کی حفاظت کے لیے محکمہ سول ڈیفنس موٹر کردار ادا کر رہا ہے ،اسی طرح محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے کمرشل اداروں میں آگ بجھانے والےحفاظتی آلات کی چیکنگ کی جارہی ہیں اس سلسلہ مختلف مقامات پرخلاف ورزی کے مرتکب افرادکےچالان کیے گئے اورتین افرادکونوٹسزجاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں