نارووال ، ضلع بھر میں بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 15:53

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) ضلع بھر میں بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات کی مہم30اپریل تک جاری رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرنارووال کی سربراہی میں حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم 24اپریل سی30اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ٹیکہ جات کی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرنارووال کی سربراہی میں اجلاس کاانعقادکیاگیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر، ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدطارق، ڈاکٹرزاہدرندھاوا، ڈاکٹرراحت جاویدخاں ودیگراس موقع پرموجودتھے۔اجلاس کے اختتام پرڈپٹی کمشنرنارووال کی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ریلی کامقصد جو بچے ویکسین لگنے سے رہ گئے ہیں ، ان کی ویکسینییشن کی جائے اور 100فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں